آگ

آگ


 پشاور کے علاقے کوچی بازار میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان میں بھڑکی اور رات گئے محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں پھیل گئی، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

سانحہ لیاری ، ایس بی سی اے کے سربراہ معطل ، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

ریسکیو ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، 6 افراد کو عمارت سے باہر نکالا، آتشزدگی کے دوران 2 ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top