آپ کا چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل واپس ملنے کا وقت آگیا

آپ کا چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل واپس ملنے کا وقت آگیا


کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شہریوں سے چھینے یا چوری کیے گئے 22 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز پولیس کی رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کے حوالے کر دیے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے 145 فونز ریکور کیے گئے تھے۔

موبائل چوری ہو جائے تو کیا کیا جائے؟

ان کا کہنا تھا کہ مزید 150 موبائل فونز بھی جلد سی پی ایل سی کے حوالے کیے جائیں گے، جس کے بعد یہ فونز ان کے اصل مالکان کو واپس کیے جائیں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ اب تک ایسوسی ایشن 26 کروڑ روپے مالیت کے چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فونز ریکور کر کے مالکان کے حوالے کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے مطابق جب بھی کوئی شہری موبائل فون فروخت کرنے آتا ہے، تو اس کا IMEI نمبر سی پی ایل سی کو بھیجا جاتا ہے۔ اگر فون چھینا یا چوری کیا گیا ہو تو اسے سی پی ایل سی کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں چوری نہ ہو، نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ

صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ یہ ایس او پی فی الحال صرف کراچی میں نافذ ہے، لیکن اگر پورے سندھ میں اس پر عمل درآمد ہو جائے تو شہریوں سے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فونز کی بازیابی میں مزید بہتری آئے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top