آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط


پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔

سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ، پاکستانی سفارتی مشن اور وفود کی سطح ہر اس معاہدے کے پہلو طے ہوئے۔

دونوں ممالک کے مابین پاکستان آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید تبادلہ پر بھی اتفاق ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top