آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ

آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے، گورنر سندھ


گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں تو اسکی وجہ فوج ہے۔

گورنرسندھ  کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے ہوشیاررہیں۔

جعفر ایکسپریس حملہ ، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج نے جعفرایکسپریس واقعہ میں کامیاب آپریشن کیا، پاک فوج کے اچھے کام کو سراہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، کچھ لوگ پیسے لیکرسوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں، دہشت گرد کسی طورمعافی کے حق دار نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top