آئینی ترامیم ن لیگ کے ہی گلے پڑ جائیں گی، مفتاح اسماعیل

آئینی ترامیم ن لیگ کے ہی گلے پڑ جائیں گی، مفتاح اسماعیل


کراچی: سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو سوچنا چاہے آئینی ترامیم بعد میں ان کے ہی گلے پڑ جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کراچی کے عمائدین کو جمع کیا تھا لیکن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کے راستے بند ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سیاسی قوتیں دست و گریبان ہیں اور خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں۔ اس سے ملک کے عوام اور معیشت دونوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے وہ پی ٹی آئی کو پر امن احتجاج کی اجازت دے۔ لیکن تحریک انصاف بھی تشدد کا راستہ چھوڑ کر پر امن احتجاج کرے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹ کر معاملے کو سنبھالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم آ رہی ہے اور اراکین اسمبلی کو نہیں معلوم کہ معاملہ کیا ہے۔ ترامیم کے ذریعے ایک نئی عدالت لائی جا رہی ہے۔ ن لیگ کو سوچنا چاہیئے یہ قوانین بعد میں ان کے گلے پڑ جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top