بھارتی ٹیم سے مسلسل ہارنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا انوکھا جواب آ گیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مسلسل بھارت سے ہار رہے ہیں ، ایشیا کپ کے تینوں میچوں میں آپ کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جس پر سلمان آغا نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہم بھی بھارت کو شکست دیتے رہے ہیں۔
ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا ایک دور ہوتا ہے اس وقت بھارت کا دور چل رہا ہے ، ایک وقت ایسا آئے گا جب ہم بھی بھارت کو ہرائیں گے۔ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی بنیادی وجہ بیٹنگ کے شعبے میں ناکامی تھی۔
انہوں نے کہاکہ فائنل میں بائولنگ اچھی ہوئی نہ بیٹنگ ، حارث رئوف کا برا دن تھا۔ ایسی بات نہیں ہے کہ ہم کسی کھلاڑی کو مس کر رہے ہیں ، یہ ٹیم آگے جا کر جیتے گی۔
جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو جواب
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جو ہوا مایوس کن ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری توہین کر رہے ہیں تو یہ غلط ہے، انہوں نے ٹرافی نہ لیکر کرکٹ کی توہین کی، اچھی ٹیم ایسا نہیں کرتی۔