9مئی واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب ہونا چاہیے، خرم دستگیر

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب ہونا چاہیے، خرم دستگیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی والے پہلے 9 مئی کا جواب دیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑے سیاہ واقعات ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کو پاکستان کی تاریخ کے بارے میں توڑ مروڑ کر بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کی طرف ہم جانا چاہتے ہیں۔ بہتر ہے پارلیمان کے ذریعے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

خرم دستگیر نے کہا کہ بے حد ضروری ہے کہ نوجوانوں تک درست تاریخ پہنچائی جائے اور 9 مئی واقعے میں ملوث افراد کو بے نقاب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی اصول اور ضابطہ موجود نہیں ہے۔ پی ٹی آئی والوں کو پہلے 9 مئی کا جواب دینا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top