77 سال کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا، چین سے آگے تھے، پیچھے رہ گئے، وزیراعظم

77 سال کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا، چین سے آگے تھے، پیچھے رہ گئے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جلد آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، 77 سال کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا، چین سے آگے تھے لیکن پیچھے رہ گئے۔

پاکستان کی یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں۔ آج تحریکِ آزادی کے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1947ء کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہو کر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا۔

پاکستان بھر میں 77ویں یومِ آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے معیشت اور دیگر شعبوں میں زوال آتا رہا۔ آج ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ قائدِاعظم کے خواب کی تعبیر ہر صورت پوری ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کے 2 سال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن آج پیچھے رہ گئے۔ ہمیں دیانت داری اور غیر جانبداری سے سوچنے کی ضرورت ہے، اب تک جو کچھ ہوتا رہا اس کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کرنا ہو گا۔

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر صنعت ترقی نہیں کر سکتی اور برآمدات نہیں بڑھ سکتیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔ دشمن ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، دشمن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے جھوٹ کی بم باری شروع کر رکھی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top