45 افراد جاں بحق،68 زخمی ، بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری

45 افراد جاں بحق،68 زخمی ، بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری


ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے  ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 45 افراد جاں بحق ہوئے،پنجاب 13 اور خیبرپختونخوا میں 21 افراد حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہوئے، سندھ 7 اور بلوچستان میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں،بارشوں سے اب تک 68 افراد ذخمی ہوئے ہیں ،جن میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں۔

پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 ،خیبرپختونخوا 11، سندھ16 اور بلوچستان میں 2 افراد ذخمی ہوئے،حالیہ بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں50 مکانات مکمل تباہ جبکہ 10 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ،بلوچستان میں10مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے،7آپریشن خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا،مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top