4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی

4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی


ملک میں 4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات لاہور عبدالعزیزکاکہناہے کہ 4اکتوبر کو بارش کا ایک سپیل ملک میں داخل ہو رہا ہے،4سے 7اکتوبر ہلکی بارش متوقع ہے،یہ بارش پری موسم سرما کی ہوگی۔

بارش کے اس سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹے گا، درجہ حرارت 37ڈگری سے 30تک آنے کا امکان ہے،سردی کاآغاز اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہوگا۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی رجحان بحرالکاہل کے خطِ استوا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی پیدا کر رہا ہے، جس کے اثرات سے فضائی دباؤ اور جیٹ اسٹریم میں تبدیلی آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان پوری شدت سے نمودار ہوا تو دنیا کے کئی خطوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی لہر اور زیادہ مدت تک جمی رہنے والی برف کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق چاہے لا نینا کا اثر کمزور ہی کیوں نہ ہو، اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، لہذا عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی موسمی پریڈکشن سینٹر سمیت مختلف عالمی اداروں نے پہلے ہی الرٹ جاری کر دئے ہیں، کیونکہ بحرالکاہل کے کئی حصوں میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے تیزی سے کم ہو رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top