لاہور، شہر کے نواحی علاقوں چوہنگ اور رائیونڈ میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) کے ساتھ 2 الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں وہ 2 ملزمان بھی شامل ہیں جنہوں نے چند دن قبل محض 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کوقتل کردیا تھا۔
مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر فراڈ کے الزام میں گرفتار
پہلا واقعہ چوہنگ میں پیش آیا جہاں سی سی ڈی اور چوہنگ پولیس زیرِ حراست اویس اورشہزاد کوانکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے کرجا رہی تھی کہ توقیروغیرہ نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آ کراویس اور شہزاد مارے گئے جبکہ حملہ آور فرارہوگئے۔
دوسرا واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شاہ گینگ کے رکن حسنین اورعمرکو نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پرگولیاں برسا دیں، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کرنیوالے موقع سے فرارہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دونوں واقعات میں زیرِحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔