بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں بصورت دیگر ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں۔
جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔