27ویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے ہو گی، احسن اقبال

27ویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے ہو گی، احسن اقبال


وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے ہو گی،آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی،ستائیسویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کو مضبوط کرنا مقصود ہے۔

مضبوط دفاع کیلئے ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے تبدیلیاں کریں گے،مضبوط عدلیہ، مضبوط دفاع اور مضبوط جمہوریت ہماری خواہش ہے۔

جمعہ کے روزستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ جائے گا،کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیاد کمزور ہو،اپوزیشن پاکستان کی مضبوطی کیلئے آئینی ترمیم پر تجاویز دے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے نو منتخب میئر نیو یارک زہران ممدانی کو مبارکباد بھی پیش کی ، انہوں نے کہا زہران ممدانی نے سیاست میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے، ممدانی کی فتح امریکی جمہوریت کا حسن ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top