26 نومبر احتجاج کیس ، علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

26 نومبر احتجاج کیس ، علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد


عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی دائر درخواست پر پراسیکیوشن نے دلائل دیئے۔ کیس میں نامزد علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے آج اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی سیکشن 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا ،عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے تھے۔

علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں بلکہ عمران خان کا پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشتگردی ہے تو میڈیا نے بھی پیغام پہنچایا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top