24سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کےبیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب کےاضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کوہ سلیمان وکیرتھررینج میں شدیدبارشوں کےباعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔
اٹک،گاؤں گلیال میں سکول وین پر حملہ،ڈرائیور زخمی
موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،راجن پوراور ڈیرہ غازی خان میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے میں ڈیزاسٹر ریسپانس کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس کے دوران مون سون 2024 کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ طور پر کی،احسن اقبال نے ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے پر این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر نے پی ڈی ایم ایز کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ،اجلاس میں این ای او سی نے بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا۔
لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد
چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو سیلاب سے متاثرہ بنگلہ دیش کے لیے پیشگی امدادی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔