24ممالک میں قید پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

24ممالک میں قید پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش


24ممالک میں قید پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24ممالک میں 15ہزار953پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

سعودی عرب میں 10ہزار279،متحدہ عرب امارات میں 3ہزار523پاکستانی قید ہیں،قطر میں 599،عراق81،اردن 8،مصر 12اوربحرین میں 581 پاکستانی قید ہیں۔

اسی طرح عمان 252،کویت 50،آسٹریلیا 27،جنوبی کوریا 7 اورجاپان میں16پاکستانی قید ہیں،ملائیشیا 459،تھائی لینڈ 35،کمبوڈیا 22،فلپائن اور ویتنام میں ایک ایک پاکستانی قید ہے۔

نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری بہتر نہ بنانے پر دو ڈسکوز پر بھاری جرمانہ

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ کسی ملک سے پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top