لاہورمیں سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد 20 کلو آٹے(flour) کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
جوہرٹاؤن،شادمان، گلبرگ، شاہ جمال سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری قیمت پر 10 اور 20 کلو آٹے کی فروخت جاری ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں دستیاب ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ 100 گرام کی سادہ روٹی 14 روپے، نان اور خمیری روٹی 25 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب تنور مالکان کہتے ہیں 3 ہفتوں میں آٹا اور فائن کی 80 کلو کی بوری 1800 سے 2700 روپے تک مہنگی ہوئی،انتظامیہ آٹے اور فائن کی قیمتیں کم کرے یا نان، روٹی کے نئے نرخ مقرر کیے جائیں۔