126 ممالک سے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے، عطا تارڑ

126 ممالک سے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ نےکہاہےکہ126 ممالک سےپاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی ہے اور ای ویزا پالیسی بھی متعارف کروائی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا۔ انہوں نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے، ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا۔

فری سروس فراہم کرنیوالے وی پی این آپ کے موبائل ڈیوائس کاڈیٹاکمپرومائز کر سکتا ہے، ماہرین

انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جارہی ہے، پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتیں گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں شریک ہیں اور ان کا ہر جگہ شاندار استقبال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو اسٹیٹ پروٹوکول ملے گا، ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ میاں چنوں سے لایا گیا، ارشد ندیم کو ایئرفورس کے خصوصی طیارے پر ملتان سے اسلام آباد لایا جائیگا، نورخان ایئربیس پر وفاقی وزرا کی کمیٹی ان کا خیرمقدم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں اکیلے نہیں اتریں گے بلکہ ارشد ندیم کے والدین، ان کے بیوی، بچے اور کوچ بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے، وزیراعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، جہاں ایک چھوٹی سی تقریب بھی ہوگی جس میں کچھ فنکاروں کو بھی دعوت دی ہے اور ملی نغمے بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن اور قومی پرچم بلند کیا، ارشد ندیم کی کامیابی سے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا، ارشد ندیم کا میاں چنوں سے پیرس تک کا سفر منفرد کہانی ہے، ان کی زندگی پر ٹیلی فلم بننی چاہیے۔

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم خوش ہے،پاکستان کا 40 سال بعد ایسا اعزاز حاصل کرنا خوشی کا مقام ہے، ارشد کی کامیابی کے ساتھ ان کے کوچ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انٹر بینک میں ڈالر 278.70روپے کا ہو گیا

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند ہوا، ارشد ندیم آج 14اگست کی مرکزی تقریب میں موجود ہوں گے، ارشد ندیم کا کارنامہ 92 کے ورلڈکپ سے بھی بڑا ہے، ارشد ندیم نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھر گئیں اور انہیں انعامات سے نواز ہے، ارشد ندیم کی زندگی لاکھوں نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ کو گلے لگا کر مبارکباد دی، انہوں نے قومی ہیرو کو گاڑی اور 10کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔

وفاقی وزیر نے ویزا پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کررہا ہے، 126ممالک کے شہری آن لائن ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، ان ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے۔

گلف ممالک کے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول ہوگا۔ خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب 126 ممالک کے سیاح ایک فارم کے ذریعے ویزا لے سکتے ہیں۔ فارم میں صرف 30 سوالات درج کئے گئے ہیں۔ سیاحوں کو تین ماہ کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔ سیاح آتے ہیں تو پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔ پاکستان دیگر ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کررہا ہے۔

ارشد ندیم کا میاں چنوں میں ویمن یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا، پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top