یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 18 ارب کا کیڑوں والا آٹا فروخت کرنے کا انکشاف

یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 18 ارب کا کیڑوں والا آٹا فروخت کرنے کا انکشاف


یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو اٹھارہ ارب روپے کا مضر صحت آٹا فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل ویلفئیر پروٹیکشن کومراسلہ ارسال کردیا۔

آڈٹ تحقیقات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے پچھلے سال اٹھارہ ارب کی کیڑوں والی گندم، آٹا عوام کودیا، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے عام عوام کی زندگی پراثر ڈالنے والی کرپشن کو اپنی خاص رپورٹ میں بے نقاب  کیا۔

گلیشیائی جھیل پھٹنے کاخطرہ ،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے عوام سے براہ راست جڑے تین سوارب سے زائد کے پروجیکٹس میں کرپشن کی نشاندہی کرکے ایکشن کی سفارش کی ہے۔

یہ کیڑوں بھرا آٹا اور گندم عوام کومختلف سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پرپچھلے مالی سال میں فروخت کیا گیا،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے سستے آٹے پرعوام کو ساڑھے چھ ارب ریلیف نہ مل سکا۔

بدانتظامی کی وجہ سے عوام کو اربوں روپے کی سستی گندم، آٹے کی فراہمی نہ کی جاسکی۔ایک ارب کی گندم سپرے نہ کرنے کی وجہ سے خراب ہوئی۔

پچھلے سال نگران حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف بھی ہوا تھا،اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی جبکہ 13لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیڑے پائے گئے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کی کمی

نگران حکومت کے دور میں 250 ارب لاگت کی 28 لاکھ میٹرک ٹن درآمد گندم پاکستان لنگراندازہوئی،حکام کا موقف  ہے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدگی کچھ ناقص گندم ملی تھی۔

گندم کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے آٹا میں تیدیل کرکے اسٹورزپرسستے داموں فروخت کیا گیا،درآمدگی گندم، آٹا حکومت کی جانب سے سستا اٹا اسکیم میں شامل کرنے کا کہا گیا۔

گندم نگران دورحکومت میں باہر سے منگوائی گئی تھی، اعلی اہلکار نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر زیادہ وضاحت نہیں کرسکتے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top