رباط: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں مراکش کی اعلیٰ پارلیمانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان اورمراکش کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے اورنئے شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
فریقین نے اس بات پراتفاق کیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کو جلد فعال کیا جائیگا تاکہ اقتصادی، تجارتی اورتعلیمی میدان میں پیش رفت ممکن ہوسکے، دونوں ممالک نے پارلیمانی سفارتکاری اورادارہ جاتی روابط کے فروغ پرزوردیا۔
ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح پرباہمی تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ مشترکہ ترقیاتی اہداف اورپائیداردوستی کی بنیاد پردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط اور باہمی احترام کی عکاس قراردی گئی۔