یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں، شیراز کی جذباتی ویڈیو وائرل

یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں، شیراز کی جذباتی ویڈیو وائرل


اسلام آباد: چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے انتقال پر ان کے دوست شیراز بھی غم سے نڈھال ہو گئے۔ افسوس کا اظہار کرتے شیراز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان کے معروف چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے اچانک انتقال نے جہاں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا۔ وہیں ان کے دوست اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز بھی غمزدہ ہو گئے۔

سوشل میڈیا اسٹار شیراز نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ہمراہ عمر کے لیے دُعا گو ہیں۔ ویڈیو میں شیزار آبدیدہ ہو کر عمر کے ساتھ بیتے لمحات کو یاد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شیراز کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “اس نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔ ہم نے بچپن سے ساتھ کام کیا۔ اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ اب نہیں رہا۔”

شیراز نے عمر کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بھی عمر کے لیے دُعا کریں کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دیں۔

شیراز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس نے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست، صارفین پریشان

چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ مشہور شخصیات عمر کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کر رہے ہیں۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top