نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد پر تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں سول اور ملٹری قیادت نے پھر ایک پیج پر ہونے کا پیغام دیا۔
پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے آڈیو،ویڈیو ثبوت پیش کردئیے
وفاق کی علامت سینیٹ نے قرار داد کے ساتھ دنیا کو واضح پیغام دیا ،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اراکین کا شکرگزار ہوں ،قرارداد میں تمام جماعتوں نے حصہ ڈالا اور متفقہ طور پر منظور کیا،اس قرارداد اور ایوان کی پرفارمنس کو تاریخ میں لکھا جائے گا۔
قومی سلامتی کے مسئلے پر سب نے سیاست کو ایک طرف رکھا ،اراکین کی طرف سے میسج گیا پاکستان کیلئے ایک ہیں ،سب نے میسج دیا ملکی سلامتی پر ایک ہیں۔
چین ،سعودی عرب ،یو اے ای،برطانیہ ، بحرین اور ہنگری کے وزرا ء خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے ،قطر کے وزیراعظم سے بھی بات چیت ہوئی ہے،بھارت کی تاریخ ، بھارتی عزائم اور خدشات سے دوست ممالک کو آگاہ کیا ہے۔
چین اور ترکیے نے کلیئر اسٹانس لیا ہے ،چین کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،چین کےوزیرخارجہ نے انشورنس دی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ،چین نے آئرن برادر ہونے کے ناطے واضح کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ترکیے کے وزیر خارجہ سے بھی بات چیت ہوئی ،ترکیے کے وزیرخارجہ نے کہا ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں ، ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ ہم بھی ٹٹ فار ٹیک کریں گے،جو بھی بھارت نے کیا اتنا ضرور کریں گے۔
سونا 2100 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
ہم نے کہا ہمارا ردعمل انتہا پسندانہ نہیں ہے،بھارتی سیاستدان کہہ رہے ہیں کہ بھارت بیانیے میں فیل ہو گیا ہے ،ہمیں دنیا سے رابطہ برقرار رکھنا ہے ،سندھ طاس معاہدہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔
ڈی مارش میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا ذکر نہیں تھا،ایک خط آیا جس میں کہا گیاحالات بدل گئے ہیں یہ ہو گیا وہ ہو گیا،سندھ طاس معاہدہ کئی جنگوں میں بھی معطل نہیں ہوا۔
پلوامہ کا ڈرامہ کیا گیا اس میں بھی کچھ ثابت نہیں کر سکے ،پلوامہ کے بعد آرٹیکل 370کو ختم کیا اور کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی ،کشمیر پر یکطرفہ فیصلہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں سندھ طاس معاہدے پر واضح موقف دیا ،پانی کے ساتھ کوئی گڑ بڑ کی گئی تو پھر جنگ تصور کی جائے گی ،سندھ طاس معاہدے پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ، پانی کی بندش بطور جنگ لی جائے گی۔
سندھ طاس معاہدے پر کل ایک اجلاس کیا جس میں تمام متعلقہ منسٹریز موجود تھیں،اجلاس میں کہا سندھ طاس معاہدے پر ایک ڈوزئیر بنا کر دیں جس کے ذریعے دنیا کو آگا کریں گے۔
سیکیورٹی کونسل نے واقعہ پر ایک پریس ریلیز جاری کی ،پریس ریلیز پر اعتراض کیا کہ اس میں صرف پہلگام لکھا گیا اور رزسٹنسگ فورم پر الزام لگایا گیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی
ہم نے کہا پہلگا م کے ساتھ آپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر لکھنا پڑے گا،ہم نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر لکھنے کے علاوہ متفقہ پریس ریلیز جاری نہیں ہو سکتی۔
ہم نے کہا یہ ٹی آر ایف نے کیا ہے تو اس کا ثبوت دکھائیں ،ہمارے موقف کے بعد اس میں اپنے اعتراضات دور کیے گئے ،پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں۔
وزیراعظم نے پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ،دامن صاف نہ ہو تو اتنی بڑی آفر نہیں ہوتی،پہلگام ایک خودساختہ واقعہ ہے، نہ بھی ہو تو پاکستان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں،اگر کچھ بھی ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، دوست ممالک کو بتادیا ہے۔