ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وزیراعظم

ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پہلے پاکستانی اوربعد میں صوبوں کے مکین ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو اللہ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، جو قوم کا خزانہ ہے،افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین میں دفن ہے،گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کونظر اندازکرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔

پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، دور دراز آبادی تک بجلی اور سڑکوں کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپاہم آہنگی قائم رہی،بلوچستان کی تاریخ،ثقافت اورروایات اسے منفرد بناتی ہیں۔

2010کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے تاریخی قربانی دی، 2010 میں جب این ایف سی ایوارڈ پر بحث ہورہی تھی تب ہم 3 دن مسلسل مذاکرات میں مصروف رہے، پنجاب کی طرف سے میں نے نواب رئیسانی کے اس مطالبے کی حمایت کا اعلان کیا جنہوں نے بلوچستان کو 100 فیصد حصہ دینے کا تقاضا کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کی روح باہمی اوربھائی چارے میں پوشیدہ ہے،صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفرمیں چیلنج بن گئی، مضبوط سڑکوں کے نیٹ ورک کے بغیر تعلیم و صنعت کی ترقی ممکن نہیں۔

صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پاکستان کی مضبوطی کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی اوربعد میں صوبوں کے مکین ہیں، پاکستان کے تما م صوبے ایک خاندان ہیں،وعدہ کرناہوگا ہم سب کومل کرملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے قیام کا نظریہ آج غیر معمولی آزمائش کا شکار ہے، پاکستان کا بھارت کو بھی بھرپور جواب

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے ہرروزامن کیلئے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، کراچی تا چمن شاہراہ پر روز حادثات میں جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، ساڑھے 300ارب روپے کے تخمینے سے شاہراہ کودورویہ بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کر د یا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top