ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی۔ اور جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔ پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ اور ہمیں احساس ہے پہلگام واقعے کے متاثرین کس تکلیف سے گزرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں دہشتگردی کے بدترین واقعات پیش آئے۔ اور اس خطے میں دہشتگرد گروپوں کی ایک تاریخ ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ پاکستان کی پالیسی ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے اپنا کیس پیش کرنے میں کوئی خوف نہیں۔ اور میں بھارتی عوام خصوصاً نوجوانوں پر یقین رکھتا ہوں۔ خطے میں امن کا قیام صرف پاکستان کا نہیں بلکہ مشترکہ مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے۔ اور ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی۔ ہم وہ نسل ہوں گے جو جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے۔ دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ ماضی کے تنازعات نہیں کریں گے۔ افغانستان میں جنگ کے بعد اس خطے میں دہشتگردی بڑھی۔ تاہم ماضی کو مستقبل کی پالیسیوں پر اثرانداز نہیں ہونے دینا چاہیے۔ پاکستان نے وقت کے ساتھ اپنی پالیسیاں تبدیل کی ہیں۔ اور پاکستان نے دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر آپریشنز کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام بغیر ثبوت کے پاکستان پر لگایا۔ اور وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ لیکن بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی سے متاثر ہے۔ اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے ملک کے اندر سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ سال ہمارے ملک میں 200 سےزائد دہشتگرد حملے ہوئے۔ اور دہشتگرد حملوں میں 1200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ میں خود بھی دہشتگردی کے متاثرین میں شامل ہوں اور متاثرہ خاندانوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں۔ پرویز مشرف کے بارے میں پچھلے خیالات دہرانا ضروری نہیں سمجھتا۔ ایل ای جے اور ایل ای ٹی ہمارے خطے میں موجود دہشتگرد گروپوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کی ہر چیز پر نظر ہے۔ اور فیٹف سے چھپا کر کسی کو نہیں رکھا جاسکتا۔ جبکہ پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے فیٹف مطمئن ہے۔ بھارت جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے دور میں کراس بارڈر دہشتگردی کا کیسے الزام لگا سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top