اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم تمام آئینی فورمز کا استعمال کرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجٹ کے دوران اپوزیشن نے بھر پور احتجاج کیا۔ اور احتجاج کرنا لوگوں کا آئینی حق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان دشمن بجٹ دیں گے تو لوگ احتجاج کریں گے۔ اور پنجاب اسمبلی میں 26 افراد کو اگلی 15 نشستوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔ دنیا بھر کی پارلیمنٹ میں احتجاج ہوتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے، وزیراعظم
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نعرے لگانے پر اراکین صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ اور بجٹ کے دوران آواز اٹھانے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجے جا رہے ہیں۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کی آواز نہیں مانی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے اراکین کو معطل کرتے ہیں۔ اور میثاق جمہوریت میں ان جماعتوں نے اپوزیشن ارکان کو کمیٹیوں کے چیئرمینز بنانے کا کہا تھا۔ اپوزیشن کے 13 میں سے 4 کمیٹیوں کے چیئرمینز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ لیکن اگر ایک نہیں ساری کمیٹیاں بھی چلی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔