ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو جائے، شیخ رشید

ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو جائے، شیخ رشید


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دُعا کریں کہ روشنی ہو جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں مکمل ہونا کافی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمی آ گئی ہے۔ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے بہتری کے حالات پیدا کرے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کے لیے انصاف ہو۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری طرح یہاں موجود بھی نہیں تھے۔ لیکن ان کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اللہ تعالیٰ انصاف دے گا۔ انصاف آسمانوں سے آتا ہے اور بہت جلد انصاف کی فتح ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دور میں قومی ایئرلائن کا خسارہ قرض اور آسمان تک پہنچ گیا تھا، خواجہ آصف

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو سانحہ 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کر کے 4 ماہ میں فیصلے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top