پاکستان نے نو ہینڈ شیک کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے سامنے دو مطالبات سامنے رکھ دیئے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے پہلا مطالبہ اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے اور دوسرا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر پینلٹی ڈالنے کا مطالبہ شامل ہے ۔
اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں موجود ہیں جبکہ سامان بس میں رکھ دیا گیا ہے ، کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار رہے ۔
صاحبزادہ فرحان سے پہلے بمرا کو کس پاکستانی بیٹر نے سب سے پہلے چھکا لگایا؟
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے دو سابق چیئرمینوں رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کیلئے بلا لیا ہے ، جس میں ایشیا کپ کے باقی میچز کھیلنے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔