گھر سے محروم افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گھر سے محروم افراد کیلئے بڑی خوشخبری


وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے لئے34ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی ،پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کیا گیا۔

اسلام آباد میں روٹی کی نئی قیمت 16، نان کی 20روپے مقرر

اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا اپنی چھت ،اپنا گھر پورٹل پر5لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہوئے ،گھر بنانے کیلئے2لاکھ 80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لئے ڈرافٹ ایپلی کیشن 76ہزار سے زائد ہیں،گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کو معاہدہ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشان کن ہے، فخر زمان

مریم نواز نے درخواست دہندگان کے قواعد کی تصدیق کا عمل بروقت اورتیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ،گورننگ باڈی اجلاس میں پھاٹا کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے اسکیل کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ۔

پھاٹا سروسز ریگولیشن2004کے تحت سول سب انجینئر کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی، بجٹ کی منظوری کابینہ کی بجائے پھاٹا گورننگ باڈی کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top