اسلام آباد، پاکستان میں درآمدی لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت گھریلو صارفین کے لیے اوسطاً 65 فیصد زیادہ پڑ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ درآمدی ایل این جی کی اوسط قیمت 3 ہزار 34 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ مقامی گیس کی اوسط قیمت 1 ہزار 836 روپے 93 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فرق نہ صرف گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے بلکہ صنعتوں اور کمرشل سیکٹر کے لیے بھی چیلنج بن چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ماہانہ اوسطاً 10 کارگو ایل این جی درآمد کیے جا رہے ہیں اس درآمد کے نتیجے میں ایک ارب مکعب فٹ یومیہ گیس نظام میں شامل ہو رہی ہے تاکہ مقامی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کے وسائل تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور پاکستان کو مستقبل قریب میں درآمدی گیس پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ان کے مطابق اگرمتبادل توانائی ذرائع یا مقامی ذخائر پرتوجہ نہ دی گئی تو درآمدی ایندھن کے بڑھتے اخراجات ملکی معیشت پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں۔