گورنر کی استعفیٰ واپسی کی قانونی حیثیت نہیں ، جنید اکبر

گورنر کی استعفیٰ واپسی کی قانونی حیثیت نہیں ، جنید اکبر


پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتیں گے، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا ہے، گورنر کی استعفیٰ واپس کرنے کی قانونی حیثیت نہیں۔

جنید اکبر نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہ وگا، قانونی ٹیم تیار بیٹھی ہے، ہمارے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی نے خود کہا ہے کہ استعفی دیا ہے، اپوزیشن کو کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت جا سکتی ہے۔

گورنر نے علی امین کے استعفے پر دستخطوں کے فرق کا اعتراض اٹھا دیا

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا  کہ وزیراعلی کا انتخاب آج ہو گا، آئین بلکل واضح ہے، اگر گورنر وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اس کا آئین میں طریقہ کار ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی درخواست دائر ہوتی تو خود اس میں پیش ہوں گا، اس لیے ہائیکورٹ آئے ہیں، اپوزیشن کو وزیراعلیٰ کا الیکشن روکنے نہیں دیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top