گورنر پنجاب سے علما کرام کی ملاقات، محرم الحرام میں امن و امان پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے علما کرام کی ملاقات، محرم الحرام میں امن و امان پر تبادلہ خیال


لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اورمذہبی ہم بستگی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

گورنر پنجاب نے کہا کہ محرم کے دوران امن قائم رکھنے میں تمام مسالک کے علما کا کردار قابلِ قدر ہے، انہوں نے علما سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارے اور برداشت کا پیغام عام کریں۔

علما نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی سے پاکستان کا عالمی وقار بڑھا ہے، انہوں نے حکومت کے امن اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top