تحریک انصاف کا وفد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی(Faisal Karim Kundi) سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچا،وفد میں اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر جدون،جنید اکبر اورڈاکٹر امجد خان شامل تھے،ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔ pic.twitter.com/x9Intp8GBV
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 12, 2025
وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے،اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے استعفےکی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیساتھ صوبے کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
صوبےمیں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔