گورنرپنجاب کے پروٹول گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، گورنر اور عملہ محفوظ

گورنرپنجاب کے پروٹول گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، گورنر اور عملہ محفوظ


لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کی گاڑی بھی حادثہ کا شکار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب  سردار سلیم حیدر اور دیگر عملہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ برکی روڈ پر ان کے پروٹوکول میں شامل 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خارجی ہلاک

پی پی پی ترجمان کے مطابق حادثے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم گورنر پنجاب سمیت  ودیگرعملہ مکمل طور پر محفوط رہا۔

دوسری طرف  پی پی پی ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی، حسن مرتضیٰ سمیت دیگر رہنما حادثے میں محفوظ رہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top