اسلام آباد، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق سے ملاقات، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور نوجوانوں کو تعلیم، صحت اورروزگار کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنربلوچستان نے اسپیکرقومی اسمبلی کو صوبے میں ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اورامن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
جعفرمندوخیل نے وفاق کی جانب سے بلوچستان میں جاری منصوبوں کوخوش آئند قراردیا اورکہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثرروابط وقت کی ضرورت ہیں۔
احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے،اسپیکر پنجاب اسمبلی
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے وفاق میں بلوچستان کی مؤثر نمائندگی کے فروغ اور پارلیمانی تعاون بڑھانے پراتفاق، سردارایازصادق نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسپیکرایازصادق نے بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر صوبے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردارادا کرتی رہے گی اوربھارتی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔