گوجرانوالہ، خانکی بیراج میں بند ریلوے ٹریک بحال

گوجرانوالہ، خانکی بیراج میں بند ریلوے ٹریک بحال


گوجرانوالہ، شدید بارشوں اور خانکی بیراج میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق گزشتہ چند روزسے ٹریک پر پانی بھرجانے کے باعث مسافرٹرینوں کی آمد ورفت معطل تھی تاہم پانی کی سطح کم ہونے اورضروری مرمت کے بعد ریلوے ٹریک کوجزوی طورپرفعال کردیا گیا ہے۔

روجھان میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہونے کو تیار

محکمہ ریلوے اورضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے متاثرہ ٹریک کے کمزورحصے کومضبوط کیا گیا اور پٹری کی مکمل صفائی کے بعد اسے چلنے کے قابل بنایا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ابتدائی طورپرہلکی نوعیت کی ٹرین سروس بحال کی گئی ہے جبکہ مکمل بحالی کا عمل جاری ہے، مسافروں نے ٹریک کی بحالی پراطمینان کا اظہارکیا ہے اورٹرین سروس کی معطلی کے باعث درپیش مشکلات کو بھی بیان کیا۔

ریلوے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری سفرسے گریزکریں اورٹرین شیڈول کی تصدیق کرکے سفرکریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top