اسلام آباد: گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
مغرب کے معروف میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور چائنہ سے گوادر بننے والے سی پیک کے خلاف بھی غلط بیانیہ اختیار کر رہا ہے۔
گوادر کے خلاف ہونے والے عالمی پروپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بےنقاب کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔
20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں۔ گوادر سے کراچی اڑان بھرنے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی جن سے 542 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جبکہ کراچی سے گوادر بھی 14 پروازیں روانہ ہوئیں جس میں 493 مسافروں نے سفر کیا۔
گوادر سے مسقط 7 پروازوں نے اڑان بھری جس سے 299 مسافر روانہ ہوئے۔ جبکہ مسقط سے گوادر آنے والی پروزوں کی تعداد بھی 7 تھی جس میں 203 مسافر گوادر پہنچے۔
اس طرح گوادر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹوٹل ایک ہزار 537 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوادر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد گوادر ایئرپورٹ کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔ اور سامنے آنے والی حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں ، پاسپورٹ بلاک ہونے کی تحقیقات کی جائیں ، چوہدری سالک
واضح رہے کہ عالمی میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا کیا تھا کہ چین کے تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ خالی پڑا ہے۔ جہاں نہ طیارے، نہ مسافر اور نہ ہی سہولیات موجود ہیں۔ اور پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف چھپنے والی بین الاقوامی خبروں کو بھارت نے اسی طرح سے اٹھا کر اپنے میڈیا پر نشر کر دیا۔ جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔