پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پاسپورٹ کی بندش کے معاملے پرعدالت سے رجوع کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف بے شمارمقدمات درج کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بھرپور اندازمیں اپنے صوبے کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نمائندوں کو یہاں سے پہلے ہی ریلیف مل چکا ہے اوراب علی امین گنڈاپوربھی اپنے آئینی و قانونی حق کیلئے عدالت جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے سیاسی رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی ان تمام رکاوٹوں کا قانونی طریقے سے مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے پنجاب کے سیاسی حالات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے الیکشن کا عمل روک دیا گیا ہے جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن اس کیساتھ ساتھ جمہوری عمل کو بھی کسی صورت معطل نہیں کیا جانا چاہیے۔
قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے زوردیا کہ موجودہ صورتحال میں عدالتوں کا کردارنہایت اہم ہے تاکہ عوامی نمائندوں کو انصاف مل سکے اورسیاسی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔