گلیشیائی جھیل پھٹنے کاخطرہ ،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

گلیشیائی جھیل پھٹنے کاخطرہ ،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری


این ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیائی گلوف بڑھ گیا۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے ،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ، سول ڈیفنس اور ایمبولینس سروسز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کی کمی

حساس علاقوں میں فوری وارننگ، انخلا اور ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے مشقوں کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں ایمرجنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں ۔

دریاؤں ،نالوں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،سیاح گلیشیئر کے قریبی علاقوں میں جانے یا ٹریکنگ سے بھی گریز کریں۔

”اسپیلنگ وز“ہم نیوز اور نیسلے نیڈو کا مشترکہ اقدام

این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top