گلگت بلتستان

گلگت بلتستان


ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران منصوبے کا اعلان کیا تھا، ایکنیک کی منظوری کے بعد منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، پہلے مرحلے میں ضلع اسکردو کو 18.958 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک، 100ارب روپے کے بلاسود قرضےدینے پر اتفاق

پاور پلانٹ منصوبے کے تحت دوسرے مرحلے میں ہنزہ، گلگت اور دیامر کے اضلاع کو علی الترتیب 6.005 میگا واٹ ، 28.013 میگا واٹ اور 13.126 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں بقیہ اضلاع کو 16.096 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے سے اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی دی جائے گی، منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 24957 ملین روپے لاگت آئے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top