گجرات میں سیلابی صورتحال، کل تمام تعلیمی ادارے بند

گجرات میں سیلابی صورتحال، کل تمام تعلیمی ادارے بند


گجرات میں جاری شدید بارشوں اوردریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے کل ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرگجرات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ واساتذہ کی حفاظت کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے، اسکول، کالجز، مدارس اوردیگرتعلیمی مراکزکل بند رہیں گے تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی

ڈپٹی کمشنرکے مطابق سیلابی صورتحال پرمسلسل نظررکھی جا رہی ہے اورنشیبی علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں،والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کوغیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلنے دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ موسم کی صورتحال کے مطابق آئندہ اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا اورعوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top