گجرات اورسیالکوٹ میں تاریخی بارش ہوئی لیکن 3گھنٹے میں ہی نکاسی آب کاعمل مکمل کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گجرات اورسیالکوٹ میں نکاسی آب کی ورچوئل نگرانی کی، ڈپٹی کمشنرز اوران کی ٹیمیں پانی کی نکاسی تک فیلڈ میں موجود رہیں۔
کل اسکردو کیلئے 7 پروازیں روانہ ہوں گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
گجرات کے پھالیہ روڈ میں گھنٹوں بارش سے کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا تھا،گجرات، پھالیہ روڈ،سرکلر روڈ و دیگرعلاقوں میں پانی کی نکاسی کاعمل مکمل کرلیا گیا۔
اسی طرح سیالکوٹ، خواجہ صفدر روڈ،حاجی پورہ و دیگر علاقوں سے بارش کا پانی نکال لیا گیا۔
پاک افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام ،بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 33دہشتگرد ہلاک
سیالکوٹ اورگجرات کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اتنی جلدی اورتیزی سے پانی کا نکاس حیران کن ہے۔