گاڑی تحفہ کرنے کی اسکیم بارے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا

گاڑی تحفہ کرنے کی اسکیم بارے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا


گاڑی تحفہ کرنے کی اسکیم ختم کرنے بارے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج (سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔

ایشیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینکوں میں پاکستانی بینک سرفہرست

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش ہوگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج مکمل ہوں گے۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیڈلائن دے دی ہے، جاپان یا برطانیہ سے گاڑیاں پہلے دبئی اور وہاں سے پاکستان لائی جاتی تھیں،اب جاپان یا برطانیہ سے گاڑیوں کی پہلے دبئی اور پھر پاکستان آمد کو روکا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top