گانچھے میں پولیو ویکسین سے انکار پراسسٹنٹ کمشنر نے والد کو بھی قطرے پلا دیئے

گانچھے میں پولیو ویکسین سے انکار پراسسٹنٹ کمشنر نے والد کو بھی قطرے پلا دیئے


اسکردو، ضلع گانچھے میں پولیو ویکسین سے انکار پرایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلا دیئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جن میں مقامی عوام کا تعاون قابلِ تعریف رہا۔

انتظامیہ کے مطابق ایک شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مداخلت کی۔

والد کو پولیو کے قطرے اس بات کا یقین دلانے کے لیے پلائے گئے کہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور بے ضرر ہے، اس اقدام کا مقصد عوام میں پولیو ویکسین کے حوالے سے غلط فہمیاں دور کرنا تھا۔

یوٹیوب نے کم عمر صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واقعے کے بعد بچے کے والد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو پولیو کے قطرے نہ پلانا غلط فیصلہ تھا، جسے اب درست کر لیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top