گالی کسی صورت میں قابلِ جواز نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب

گالی کسی صورت میں قابلِ جواز نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب


پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ گالی جس طرح سے بھی آئے اس کو جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد بھچرنے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے جس کو حکومت نے بھی تسلیم کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں دونوں جانب سے گالم گلوچ ہوئی۔

جن کی پارٹی کیلئے کوئی خدمت نہیں انہیں ٹکٹ دے دیا گیا، فیصل چودھری

انہوں نے کہا کہ گالی کسی بھی لیڈر کو دی جائے اس کو جسٹیفائی نہیں کیا جاسکتا، ماضی کو پیچھے چھوڑ کرہمیں اب آگے بڑھنا چاہیے، ہمارے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو ہم نے وزیراعلیٰ کو ہی بتانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں یہی کہا جاتا رہا، کچھ معاملات ہمارے اختیار میں ہیں، کچھ نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اورہمارا آپس میں رابطہ ہوتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top