کے کے احسن وگن

کے کے احسن وگن


امریکا نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سفارتکار احسن وگن نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے ، ماضی میں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ جس کی بنا پر انھیں لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا ترجمان بنائے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکار کی بے دخلی کا کسی معاملے یا کسی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، احسن وگن کی امریکا تعیناتی کے دوران انتظامی شکایات تھیں ، قیاس کیا جارہا ہے کہ اس حوالے سے کارروائی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یا ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوئی آفیشل تحریر نہیں آئی اور نہ ہی دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top