کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

کیا عمران خان رہا ہوں گے؟


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت کے باوجود ان کی رہائی کا تاحال کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top