وزیر دفاع خواجہ آصف(khawaja asif) کا کہنا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے، افغانستان نے بھارت میں بیٹھ کر پاکستان پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کابل کی پراکسی ہے اور افغانستان ہندوستان کی پراکسی ہے،پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی جاری ہے۔
پوتے پوتیوں کی عمروں سے لکی نمبر چن کر دادا 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گیا
اس وقت دونوں ممالک کے درمیان عارضی سیز فائر ہو چکا ہے،48گھنٹے سیز فائر کی درخواست افغانستان نے کی جو ہم نے قبول کر لی،سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی۔
افغانستان عارضی سیز فائر کو مستقل سیز فائر میں بدلنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،افغانستان نے تنازعہ خود شروع نہیں کیا بلکہ انڈیا کاپراکسی بن کر یہ سب کر رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے دونوں ہاتھ جوڑ کر پوری قوم سے معافی کیوں مانگی؟
افغانستان کے بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں،بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے دوست اور دشمن میں تفریق کریں،افغانستان کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا۔
پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو پناہ دی،پاکستان نے افغانستان سے سوائے دہشتگردی کے کچھ حاصل نہیں کیا۔