نیب نے کوہستان مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کر لیا ہے۔
نیب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں ایک فرم نے رقم جمع کرائی تھی، جمع کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نام نہاد دوستی بے نقاب،بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
نیب کے مراسلے کے مطابق کچھ عرصہ قبل کوہستان میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں جعلی چیکس کے ذریعے بینکوں سے رقوم نکالی گئی تھیں۔
اعظم سواتی کو نیب آفس میں دن 11 بجے متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔