کوہاٹ اور نوشہرہ میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ، 200 سے زیادہ مشینیں ضبط کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔
دونوں اضلاع میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی نشاندھی و ہدایات پر کارروائیاں کی گئیں۔
اٹک اور چکوال میں سونے کی کان کنی اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی
مصدق عباسی کے مطابق نوشہرہ میں سونا نکالنے کے لیے 4 بلاکس کی کامیابی سے کھلی نیلامی کے نتیجے میں 4 ارب سے زائد آمدن ہو گی اور مزید بلاکس کی نیلامی بھی جلد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کان کنی سے وابستہ کمپنیاں آگے آئیں، ہم حوصلہ افزائی کریں گے۔ جن کمپنیوں کو ٹھیکے ملیں گے انکو پورا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔