کوکنگ آئل

کوکنگ آئل


اوپن مارکیٹ میں آٹے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ سوم کا گھی 390 روپے سے بڑھ کر 440 روپے فی کلو ،درجہ دوم کا گھی 450 روپے سے 470 روپے فی کلو  جبکہ درجہ اول کا گھی 480 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

آٹا مزید مہنگا ، کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار روپے کا ہو گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ بھی ہے ، دوسری جانب گھی آئل کمپنی مالکان کے مطابق مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہماری طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

واضح رہے دو دن قبل پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top